کراچی: محبت کی شادی کرنیوالی تیونسی لڑکی پر سسرالیوں کے سنگین الزامات، ’تشدد کرتی اور بغیر دوپٹے رہتی ہے‘

کراچی: محبت کی شادی کرنیوالی تیونسی لڑکی پر سسرالیوں کے سنگین الزامات، ’تشدد کرتی اور بغیر دوپٹے رہتی ہے‘

دونوں کے اہل خانہ کے بیانات کے بعد معاملہ مزید دلچسپ ہوگیا
کراچی: محبت کی شادی کرنیوالی تیونسی لڑکی پر سسرالیوں کے سنگین الزامات، ’تشدد کرتی اور بغیر دوپٹے رہتی ہے‘

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2025

تیونس سے محبت کی تلاش میں پاکستان آنے والی 19 سالہ سندا ایاری اور کراچی کے محمد عامر کے ازدواجی تنازعے نے سماجی میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

شادی کے محض چند ماہ بعد طلاق اور ویزا ختم ہونے کے بعد سندا پولیس کی نگرانی میں ہے، جبکہ شوہر کے خاندان نے اپنا پہلا جامع بیان جاری کیا ہے۔  

لڑکی کے اہل خانہ نے کاہ کہ سندا ایاری نے نومبر 2024 کو پاکستانی ویزا پر کراچی کا رخ کیا، سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد دونوں نے شادی کر لی، لیکن بعد میں تعلقات خراب ہو گئے۔  

اہل خانہ کے مطابق شوہر محمد عامر نے طلاق دے دی، جبکہ سندا کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے۔  جس کے بعد وزارت داخلہ نے سندا کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کی تاہم اپس نے انکار کردیا۔

لڑکے کے اہل خانہ نے کہا کہ "ہم نے شروع ہی سے منع کیا تھا، لیکن سندا نے ہر حال میں رہنے پر اصرار کیا۔ شادی کے بعد وہ عجیب رویے اختیار کرنے لگی، بات بات پر لڑائی اور تشدد کرتی تھی۔"  

انہوں نے کہا کہ "وہ دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے نکل جاتی تھی، جس سے ہم پریشان تھے، ہم اب کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔"  

پولیس کا کہنا ہے کہ تیونس سے آئی لڑکی سندا نے شوہر کے خلاف کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی، سندا کو تحویل میں لے کر خواتین کے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ اور تیونسی ایمبیسی سے واپسی کے انتظامات جاری ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!