کراچی، ماموں کے گھر افطار پر جانے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی، ماموں کے گھر افطار پر جانے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ذوہیب بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور کفیل تھا
کراچی، ماموں کے گھر افطار پر جانے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

شہر قائد کے ضلع غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔

سرجانی ٹاؤن بابا موڑ کے قریب لیاقت آباد عثمان گوٹھ کے رہائشی 32 سالہ ذوہیب کو ڈکیتوں نے روک کر موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر اُس نے مزاحمت کی تو گولی چلادی۔

ڈکیت کی گن سے نکلی ہوئی گولی سیدھی ذوہیب کے سینے میں لگی اور چیرتی ہوئی دل تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی غربی کے مطابق نوجوان زوہیب افطار کیلئے ماموں کےگھر آیا ہوا تھا، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے زوہیب سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی زوہیب کے  سینے پر لگی۔

ذوہیب اپنے بوڑھے والدین کا سہارا اور واحد کفیل تھا، ناگہانی موت پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!