کراچی، نشے میں دھت پولیس افسر کا خاتون پر تشدد
ویب ڈیسک
|
19 Sep 2024
نشے میں دھت کراچی پولیس کے افسر اور اہلکاروں نے خاتون اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سول لائن انوسٹی گیشن ایس آئی او عبدالرشید نے گرفتار ملزم پر تشدد کیا اور والدہ کو فون کر کے بیٹے کی چیخ پکار سنا کر رشوت لے کر تھانے پہنچنے کی ہدایت کی۔
ملزم کی والدہ تھانہ پہنچی تو ایس آئی او عبدالرشید پہلے ہی شراب کے نشے میں دھت، جس نے ملزم کی ماں کاہاتھ پکڑ کرموڑ دیا جبکہ دیگر اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی ماں نے چیخ وپکار سُن کر پولیس اہلکار ایس آئی او کے کمرے میں پہنچے جس پر خاتون کو بھاگنے کا موقع ملا اور پھر وہ باہر نکل آئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے سول لائن تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج کو خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل کر دیا۔
Comments
0 comment