کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق، دلہا گرفتار

کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق، دلہا گرفتار

پولیس نے دلہا کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا
کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق، دلہا گرفتار

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2025

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع موسی لین میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو سالہ بچی فاطمہ اندھی گولی کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق موسی لین میں واقع علی آرکیڈ کی آٹھویں منزل پر کھیلنے والی دو سالہ فاطمہ کو اندھی گولی لگی جس کے نتیجے میں خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی۔

اہل خانہ اُسے لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ گولی بچی کے سینے پر آکر لگی ہے۔

ماموں کے مطابق علاقے میں ایک شادی کے دوران شدید فائرنگ ہورہی تھی اور اسی کی ایک گولی فاطمہ کو آکر لگی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تو پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!