کراچی، سال 25 کے 80 روز میں ٹریفک حادثات میں 205 شہری جاں بحق، ہیوی ٹریفک نے 65 کی جان لی

کراچی، سال 25 کے 80 روز میں ٹریفک حادثات میں 205 شہری جاں بحق، ہیوی ٹریفک نے 65 کی جان لی

ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے
کراچی، سال 25 کے 80 روز میں ٹریفک حادثات میں 205 شہری جاں بحق، ہیوی ٹریفک نے 65 کی جان لی

ویب ڈیسک

|

21 Mar 2025

شہر قائد میں ٹریفک حادثات حکومتی اقدامات اور دعوؤں کے باوجود بھی جاری ہیں، ان میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل کراچی میں رات گئے چند گھنٹوں کے دوران تین ہیوی ٹریفک حادثات میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

نوجوان کراچی کے علاقے گلستان جوہر، لیاقت آباد 10 نمبر اور کیماڑی میں ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر جان سے گئے۔ جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

گلستان جوہر میں 18 سالہ نوجوان صبور، لیاقت آباد میں شادی شدہ خود کفیل حیدر علی جاں بحق ہوا جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔

چھیپا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے 80 دنوں میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق، ٹریلر کی ٹکر سے 22افراد، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 11 افراد کی زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق، بس کی ٹکر سے 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!