12 hours ago
کراچی، سے بزرگ شہری گھر کے سامنے سے اغوا
واقعہ ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے مین اتحاد میں پیش آیا
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2024
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں ہفتے کی صبح ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔
واقعہ ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے مین اتحاد میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے۔ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور فی الحال تفتیش جاری ہے۔
حکام مزید تفصیلات اکٹھا کرنے اور واقعے کے ارد گرد کے حالات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنہرے رنگ کی مہران گاڑی میں ڈرائیور سمیت چار افراد بزرگ شہری کو گھر کے سامنے گاڑی سے زبردستی اتار کر گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
Comments
0 comment