کراچی، سی ویو سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ

کراچی، سی ویو سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ

پیر کی صبح سی ویو، کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی ایک جوڑے کی گولیوں لگی لاشوں کی شناخت کر لی گئی
کراچی، سی ویو سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

کراچی کے علاقے سی ویو کے قریب سے ملنے والی گولیاں لگی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سی ویو، کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی ایک جوڑے کی گولیوں لگی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق، مقتول نوجوان کی شناخت ساجد مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتولہ کی شناخت ثنا آصف کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولین کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔

 پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور اس میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے خاتون اور مرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے کیونکہ امکان ہے کہ انہوں نے گھر سے بھاگ کر شادی کی اور کراچی میں رہائش پذیر تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!