کراچی، واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حاملہ خاتون، نومولود بچی اور شوہر جاں بحق

کراچی، واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حاملہ خاتون، نومولود بچی اور شوہر جاں بحق

خاتون کا پیٹ پھٹ جانے کی وجہ سے نومولود مردہ پیدا ہوا
کراچی، واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حاملہ خاتون، نومولود بچی اور شوہر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے نزدیک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں میاں، حاملہ بیوی جاں بحق  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھیں، جنہوں نے حادثے کے بعد زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا، مگر نوزائیدہ بچہ بھی زندہ نہ بچ سکا۔ جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

مقتولین کی شناخت عبدالقیوم اور ان کی اہلیہ زینب کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، کورنگی کے ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق، پولیس نے بعد ازاں ٹینکر ڈرائیور اور اس کے ہیلپر کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ ٹریفک کی روانی بحال کرانے کی کوششیں کی گئیں۔ مقامی حکام نے مزید تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!