کراچی بارش، کرنٹ لگنے سے دو کم عمر بہنیں جاں بحق
سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 ڈی میں واقعہ پیش آیا، لاشیں اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
|
8 Jul 2024
کراچی میں معمولی بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے باعث دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں کرنٹ لگنے سے 8 اور 9 سال کی عمر کی دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
بچیوں کی شناخت مناہل اور اقرا کے ناموں سے ہوئی جو بارش کے بعد گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔ رفاعی رضاکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔
بچیوں کی اچانک موت پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔
Comments
0 comment