1 hour ago
کراچی کے مصروف تجارتی مرکز کی200 دکانیں سیل کردی گئیں
Webdesk
|
31 Mar 2026
کراچی: مصروف ترین تجارتی مرکز ہاشو سینٹر میں فائر سیفٹی اقدامات نہ ہونے پر 200 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین تجارتی مرکز ہاشو سینٹر میں فائر سیفٹی اقدامات کی عدم تعمیل پر ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ کی پہلی منزل پر موجود 200 دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اور مختار کار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہاشو سینٹر پر چھاپہ مارا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس حکام کے مطابق مارکیٹ کے اندر آگ سے بچا کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے، بلکہ فلور پر گیس سلنڈرز، تھنر اور دیگر خطرناک سامان موجود پایا گیا جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔
واضح رہے کہ اس مارکیٹ کو اس سے قبل 3 فروری کو بھی سیل کیا گیا تھا، تاہم فائر سیفٹی اقدامات کا نوٹس جاری ہونے کے 7 دن بعد اسے اس شرط پر ڈی سیل کیا گیا تھا کہ تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔
دوبارہ نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود دکانداروں اور انتظامیہ نے آگ سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک فائر سیفٹی کے تمام لازمی اقدامات مکمل نہیں کیے جاتے، مارکیٹ کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment