9 hours ago
کراچی کے اسپتال میں زیر علاج بچے کی لاش گھر والے چھوڑ کر فرار
ممکنہ طور پر غریب گھرانہ تدفین کے اخراجات کی وجہ سے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہوا ہے، عینی شاہد کا خیال

ویب ڈیسک
|
22 Feb 2025
کراچی میں قائم قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں زیرعلاج بچے کے ورثا انتقال کرجانے پر لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ نے لواحقین کے فرار ہونے پر دو سالہ بچے کی لاش کو لاوارث قرار دے کر اسے تدفین کیلیے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق بچے کو کئی روز پہلے ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جس کے بعد سے وہ زیر علاج تھا۔ بچے کا دل بند ہونے کی وجہ سے ہفتے کے روز اُس کا انتقال ہوا ہے۔
بچے کے لواحقین کو انتظامیہ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی لاش حوالگی کے حوالے سے کوئی سامنے آیا ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں غربت کی وجہ سے ورثا بچے کی لاش کے اخراجات برداشت سے بچنے کیلیے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment