2 hours ago
کراچی میں 2 روز میں ہیوی ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاں بحق، ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا
ویب ڈیسک
|
2 Jan 2026
کراچی میں سال نو کی آمد کے بعد بھی ہیوی ٹریفک گردی بدستور جاری ہے اور دو روز کے دوران حادثات میں دو شہری جانبحق ہوچکے۔
یکم جنوری کو پہلا واقعہ اختر کالونی کے سگنل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے راہ گیر کو کچلا اور فرار ہوگیا۔ متوفی کی ناقابل شناخت لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں فنگر پرنٹ سے نام نذیر محمد اور عمر 35 سال سامنے آئی۔
اس کے علاؤہ اسپتال چورنگی لانڈھی کے قریب موٹر سائیکل چلاتی خاتون کو ٹریلر نے روند دیا جس کے نتیجے میں بائیک مکمل تباہ جبکہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
فوری طور پر لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفیہ دفتر جارہی تھی۔
اس کے علاؤہ گزشتہ روز ٹرک سے تصادم میں کے ایم سی کا افسر جاں بحق ہوا ل، جبکہ جمشید روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق ہوئیں۔
ریسکیو حکام ہے مطابق 31 دسمبر کی رات 12 سے کل رات 12 تک ٹریفک حادثات میں 70 افراد زخمی ہوئے۔
Comments
0 comment