6 hours ago
کراچی میں 4 روز کے دوران 18 ہزار سے زائد چالان
 
 
  ویب ڈیسک
|
31 Oct 2025
ٹریفک پولیس نے ای چالان سسٹم کے چوتھے روز کی کارروائی کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 791 چالان کیے گئے، جس کے بعد چار روز میں چالانوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 773 تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی رہیں، جن پر 3 ہزار 546 ڈرائیورز کو چالان کیا گیا۔ اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 1 ہزار 555 افراد کے چالان ہوئے۔
پولیس کے مطابق 352 سگنل توڑنے، 166 دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے، 65 اوور اسپیڈنگ، 40 کالے شیشے لگانے اور 19 نو پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم کے تحت کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا عادی بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment