کراچی میں بدبخت بیٹے نے گھریلو رنجش پر باپ کو 3 لاکھ روپے میں قتل کروادیا

ویب ڈیسک
|
16 Apr 2025
کراچی میں گھریلو رنجش ہر بیٹے نے 3 لاکھ روپے دے کر باپ کو قتل کروادیا
کراچی: کورنگی کے علاقے زماں ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنے والد کو گھر اور کاروبار سے نکالے جانے کے بعد ان کے قتل کا منصوبہ بنایا، جس میں ایک سابق سیکورٹی گارڈ کو رقم دے کر قتل پر آمادہ کیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق، متین خان نامی شخص کو اپنے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان کے بیٹے دانش نے اپنے والد کے قتل کی سازش کی اور گارڈ جو سپاری دی تھی۔
پولیس نے ابتدائی طور پر دانش، اس کی اہلیہ طوبی اس کے دوست اور ایک خاتون ایمن کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں دو مزید مشتبہ افراد ظریف اور شہید اللہ کو بھی حراست میں لیا گیا، جن سے ایک اسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی، تاہم ان کا قتل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
متین خان اور ان کا بیٹے دانش مل کر علاقے میں کیبل ٹی وی کا کاروبار چلاتے تھے۔ دانش کا ایک دوست ایمن کے ساتھ مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے بعد باپ بیٹے کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا۔
متین خان نے دانش کو گھر اور کاروبار دونوں سے نکال دیا، جس کے بعد وہ اپنے سسرال میں رہنے لگا۔ کچھ دن بعد رشتہ داروں کی ثالثی پر دانش کو دوبارہ گھر واپس بلایا گیا۔
تاہم، دانش نے بعد میں کلفٹن میں کام شروع کیا جہاں اس کی ملاقات بنوں کے رہنے والے سابق سیکورٹی گارڈ سیال سے ہوئی۔ سیال نے نوکری چھوڑ کر دانش کے ساتھ مل کر جرائم میں شمولیت اختیار کر لی۔
پولیس کے سامنے دانش نے اعتراف کیا کہ دو ماہ قبل اسے اپنے والد سے ایک اور جھگڑا ہوا اور وہ ان کی "بے عزتی" برداشت نہ کر سکا، جس کے بعد اس نے سیال کو 3 لاکھ روپے دے کر اپنے والد کے قتل کا حکم دیا۔
اب تک تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment