کراچی میں بدترین انتظامی نااہلی، شہری نالے میں گر کر جاں بحق

کراچی میں بدترین انتظامی نااہلی، شہری نالے میں گر کر جاں بحق

واقعہ کورنگی میں پیش آیا ، متوفی کی عمر 70 سال تھی
کراچی میں بدترین انتظامی نااہلی، شہری نالے میں گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2025

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں برساتی نالے کی دیوار نہ ہونے کے سبب ایک بزرگ اس میں ڈوب کر مر گئے یہ بدترین انتظامی نااہلی کے ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار میں واقعہ کبڈی گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب ایک بزرگ سائیکل پر کچھ سامان لے کر نہ لے کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ایک موقع پر وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور سائیکل سمیت گر پڑے۔

بزرگ کچرے سے بھرے نالے میں گرے اور موقع پر ہی جابہک ہوگا ان کی سائیکل ایک گھنٹے سے زائد وقت تک وقوہ پر پڑی رہی اور کوئی دیر بعد کسی شہری نے دیکھ کر جب اپنے طور پر واقع کو جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ کوئی شخص ڈوب کر مرا ہے۔

شہری نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو اطلاع دی جس کے بعد رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر بزرگ کی لاش نکالی جن کے شناخت 70 سالہ قل خان کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی کورنگی سیکٹر ڈی تھری کے رہائشی تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپ چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچہ ابراہیم ہلاک ہو گیا تھا ابھی اس کو ایک ماہ کا عرصہ بھی نہیں گزرا کہ دوسرا انتظامی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے اگیا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!