کراچی میں ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے نانا اور نواسی زخمی، ڈرائیور نے فرار کیلیے فائرنگ بھی کی
شہریوں نے ڈرائیور کے فرار کی کوشش کو ناکام بنادیا، واقعے کا مقدمہ درج
ویب ڈیسک
|
6 Sep 2024
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی نے ٹکر مار کر نانا اور نواسی کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے، جس میں نانا اور نواسی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد شہریوں نے ڈبل کیبن کو گھیرے میں لیا اور ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
شہریوں کو ہراساں کرنے کیلیے ڈرائیور نے ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث بھگدڑ مچی تاہم کچھ نوجوان اپنی جگہ سے نہیں ہٹے اور انہوں نے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔
کچھ دیر بعد پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی سوار شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت معاذ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اُدھر پولیس نے بتایا کہ نانا اور نواسی کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment