کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں، 1433 موبائل فونز سے شہری محروم، 40 قتل

کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں، 1433 موبائل فونز سے شہری محروم، 40 قتل

سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کردی
کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں، 1433 موبائل فونز سے شہری محروم، 40 قتل

Webdesk

|

9 Jul 2024

کراچی : شہر قائد میں پولیس کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتوں کے کیسز یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹ ہونے والے کیسز اپنی جگہ مگر شہریوں کی ایک بڑی تعداد پولیس، تھانے سے بچنے کیلیے وارداتیں رپورٹ تک نہیں کرواتی ہہے،

سی پی ایل سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماہ جون 2024 میں شہر میں موبائل، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھیننے اورچوری ہونے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں سب سے زیادہ واردتیں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینتے اور چوری ہونے کی رپورٹ ہوئیں، 30 روز میں 24 گاڑیاں چھینی جبکہ 135 چوری ہوئیں جن میں سے 80 برآمد بھی ہوئیں ہیں۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ شہریوں سے 564 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جن میں سے پولیس 196 موٹرسائیکلیں برآمد کرسکی ہے، اس کے علاوہ1433 شہریوں کے موبائل فون کراچی کے مختلف علاقوں میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھین لئے اور پولیس صرف 18 موبائل فون برآمد کرسکی۔

سی پی ایل سی کے مطابق جون میں کراچی کے اندر بھتہ خوری کے 6 کیسز درج ہوئے اور اسی ماہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 40 افراد کو قتل کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!