کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹا، تشدد کر کے اسلحہ بھی لے گئے

کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹا، تشدد کر کے اسلحہ بھی لے گئے

واقعہ ایم نائن موٹر وے کے قریب پیش آیا
کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹا، تشدد کر کے اسلحہ بھی لے گئے

ویب ڈیسک

|

24 Sep 2024

شہر قائد کے علاقے میں ڈاکو اتنے دیدہ دلیر ہوگئے کہ انہوں پولیس اہلکاروں کو لوٹا، تشدد کا نشانہبنایا اور پھر جاتے وقت سرکاری اسلحہ بھی چھین کر ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق گڈاپ ہائی وے کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سب انسپکٹر شہزاد اور کانسٹیبل ذاکر کو روک لیا۔ 50 سالہ اور 22 سالہ متاثرہ اہلکار کو لوٹا اور یرغمال بنایا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے حکومت کے جاری کردہ ہتھیار چھین لیے۔ واردات کے بعد ڈاکو جائے واردات سے باآسانی فرار ہوگئے۔

کراچی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ تشویشناک واقعہ شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔

قبل ازیں، سٹیزن-پولیس رابطہ کمیٹی (CPLC) نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اگست کے دوران کراچی میں 5,960 مجرمانہ واقعات کا انکشاف کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5,951 واقعات میں موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!