کراچی میں دھرنا مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 9 اہلکار زخمی

کراچی میں دھرنا مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 9 اہلکار زخمی

وزیر داخلہ کا ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے اور سخت کارروائی کا حکم
کراچی میں دھرنا مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 9 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک

|

1 Jan 2025

کراچی میں نمائش اور ملیر 15 پر دھرنا مظاہرین کے تشدد و فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 9 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے زخمی پولیس افسر و اہلکاروں کی اسپتال میں عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق نمائش چورنگی اور ملیر 15 سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی دھرنوں و مظاہروں کی رپورٹ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کو پیش کردی گئی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملیر 15 سے 6 زخمی افراد کو جناح اسپتال لایا گیا ، احتجاجی دھرنوں و مظاہروں میں مجموعی طور پر پولیس افسر اور 8 اہلکار زخمی ہوئے جس میں ایک پولیس افسر اور 6 اہلکار نمائش چورنگی پر زخمی ہوئے جس میں ایک اہلکار فائرنگ سے جبکہ دیگر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے ۔

آئی جی کے مطابق ملیر 15 کے علاقے میں فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی پولیس افسران اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پُرتشدد واقعات قبول نہیں ان کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرواکے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھرنوں سے متاثر کسی بھی شہری یا دیگر افراد کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا انھوں نے مزید کہا کہ فرائض پر مامور پولیس افسران کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور جامع تحقیق ، چھان بین اور تفتیش کی بدولت قانون شکن عناصر کا محاسبہ کیا جائیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!