کراچی میں ہیٹ ویو، ایم کیو ایم کا لوڈشیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ
Webdesk
|
27 Jun 2024
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں جاری ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ نہ یا کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمانی چیمبر میں سیکریٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں توانائی کے ترسیلی نظام پر معمور ادارے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی موجودہ صورتحال میں کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ شدید گرمی کے موسم میں کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور میر پور خاص سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ کیا کہ اگلے کچھ روز مزید ہیٹ ویو جاری رہنے کے امکان کے پیشِ نظر کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے یا کم از کم کی جائے۔
وفد کی جانب سے حیسکو اور سیپکو کے حوالے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے، ڈیڈکشن بلز، خراب و جلے ہوئے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سمیت مختلف امور بھی زیرِ بحث لائے گئے۔
ایم کیو ایم کے وفد میں اراکین اسمبلی سید وسیم حسین، عبدالعلیم خانزادہ، عامر معین اور عبدالحفیظ موجود تھے۔
Comments
0 comment