6 hours ago
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی جاری، ایک اور گھر اجاڑ گیا
واٹر ٹینکر ڈرائیور نے نوجوان کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہوگیا
        
         
 
  ویب ڈیسک
|
31 Oct 2025
کلفٹن کے علاقے بلاک 2 میں واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ بوٹ بیسن کے قریب پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر نے بلاول ہاؤس سے ضیاالدین اسپتال کی سمت جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں 30 سالہ حافظ الرحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان چھیپا کے مطابق متوفی کا تعلق شیریں جناح کالونی سے تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment