کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا ایک اور واقعہ، تین بہنوں کا اکلوتا اور اکیلا کمانے والا نوجوان جاں بحق

کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا ایک اور واقعہ، تین بہنوں کا اکلوتا اور اکیلا کمانے والا نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت نجیب کے نام سے ہوئی
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا ایک اور واقعہ، تین بہنوں کا اکلوتا اور اکیلا کمانے والا نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2025

کراچی میں تیز رفتار ہیوی ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

کراچی کے کالا بورڈ علاقے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت نجيب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ اہل خانہ کے مطابق نجيب اللہ برف خانہ میں ملازمت کرتا تھا، شادی شدہ نہیں تھا اور اس کا تعلق پشین سے تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرالر بہت تیز  تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ٹکر لگتے ہی نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے تاکہ ڈرائیور کو گرفتار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس سال اب تک بھاری گاڑیوں کے باعث 235 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی کمزور نگرانی اور ڈمپر و واٹر ٹینکر ڈرائیوروں کی لاپرواہی موت کے یہ واقعات بڑھا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!