کراچی میں کل سے ہفتے تک بڑے زلزلے کا خطرہ، انتباہ جاری

کراچی میں کل سے ہفتے تک بڑے زلزلے کا خطرہ، انتباہ جاری

جمعرات سے ہفتے کی رات تک بڑا زلزلہ آسکتا ہے، ماہر ارضیات کی پیشگوئی
کراچی میں کل سے ہفتے تک  بڑے زلزلے کا خطرہ، انتباہ جاری

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2025

ارضیات اور زلزلہ جائزہ مرکز (ENRC) نے کراچی میں اس ہفتے جمعرات کی رات سے لے کر ہفتہ کی رات تک بڑے زلزلے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  

مرکز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شہباز لغاری نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے اجلاس میں بتایا کہ کراچی میں محسوس کیے گئے حالیہ جھٹکے نظرانداز نہیں کیے جانے چاہئیں، کیونکہ یہ کسی بڑے زلزلے کے پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ "شدت کے اعتبار سے بڑے زلزلے کا خطرہ موجود ہے، تاہم چھوٹے جھٹکے بڑے واقعے کے امکان کو کم بھی کر سکتے ہیں۔"

شہباز لغاری نے کہا کہ "ہم پر اکثر خوف پھیلانے کے الزامات لگتے ہیں، لیکن ہمارا مقصد حکومت اور عوام کو بروقت معلومات دے کر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔"

انہوں نے شکایت کی کہ عوامی بھلائی کے لیے کام کرنے کے باوجود مرکز کو پاکستان میں حوصلہ شکنی کا سامنا ہے، جبکہ بیرونی ممالک سے تعاون کے پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ Earthquake News and Research Centre دنیا کی پہلی ایسی تنظیم ہے جو زلزلوں کے بارے میں پیشگی معلومات فراہم کرتی ہے، جس کی دستاویزی پیشین گوئیاں آن لائن دستیاب ہیں۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو میں چیف میٹرولوجسٹ عامر حیدر نے زیادہ محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں حالیہ جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن سے آئے ہیں، جو اب تک معمولی شدت کے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ"اس فالٹ لائن پر اب تک کوئی بڑی زلزلہ کی سرگرمی ریکارڈ نہیں ہوئی۔"

حیدر کے مطابق کراچی دو فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے، جن میں سے ایک لانڈھی کے علاقے میں اور دوسری بولاخان پولیس اسٹیشن کے قریب ہے۔  

انہوں نے کہا کہ کیرتھر رینج کے قریب ایک بڑی سرحدی فالٹ لائن موجود ہے، جہاں درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ معمول پر آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں اور اس دوران ہلکے جھٹکے جاری رہ سکتے ہیں۔  

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں لیکن آنے والے دنوں میں محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ جبکہ زلزلے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!