کراچی میں ملزمان شہری سے 55 لاکھ چھین کر باآسانی فرار

کراچی میں ملزمان شہری سے 55 لاکھ چھین کر باآسانی فرار

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے 5 سیکنڈزمیں 55 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات کی انجام دی
کراچی میں ملزمان شہری سے 55 لاکھ چھین کر باآسانی فرار

Webdesk

|

28 Nov 2024

 کراچی: قائد آباد میں ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبرکوقائد آباد تھانے کی حدود میں ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے 5 سیکنڈزمیں 55 لاکھ  کی ڈکیتی کی واردات کی انجام دی . فوٹیج میں دو لٹیروں کو شاپ کے مالک سے رقم سے بھرا بیگ چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شناخت چھپانے کے لیئے ہیلمٹ پہن رکھے ہیں ۔ ایک لٹیرے نے اسلحہ نکال کردھمکایا دوسرے نے رقم سے بھرا بیگ چھینا۔

قائد آباد پولیس کے مطابق ایزی پیشہ شاپ کے مالک راشد نے بتایا کہ 35 لاکھ روپے ان کی جیبوں میں تھے اور 55 لاکھ روپے بیگ میں تھے جوبینک میں جمع کروانے جا رہا تھا ۔

 مسلح ملزمان 55 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین کرفرارہوئے واردات کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج ہیمزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!