کراچی میں مشتعل افراد کا احتجاج، واٹر ٹینکر سروس بند
گزشتہ شب نامعلوم افراد نے حادثے کے بعد 11 گاڑیوں کو جلایا

ویب ڈیسک
|
10 Apr 2025
کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس شہر میں معطل ہونے کی وجہ سے تمام 7 ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز غائب ہیں۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر پانی ہی موجود نہیں جبکہ بلدیہ، کیماڑی اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر پانی موجود ہے لیکن ٹینکر دستیاب نہیں ہیں۔
نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس سے ایمرجنسی سروس اور اسپتالوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق گزشتہ رات 8 واٹر ٹینکرز جلائے گئے ہیں۔
Comments
0 comment