کراچی میں امتحانات کے پرچے آئوٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

کراچی میں امتحانات کے پرچے آئوٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں امتحانات کے پرچے آئوٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

Webdesk

|

23 May 2024

 کراچی: شہر قائدمیں نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے موبائل فون میں موجودپیپر لیک کا ڈیٹا بھی مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزم کا نام شرجیل الرحمان اورعمر 21سال ہے، ملزم کے موبائل فون میں موجودپیپر لیک کا ڈیٹا مل گیا۔

ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم حل شدہ پرچے لیک کرتا تھا، ملزم نے نائن ٹین کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنایاتھا، اس گروپ میں 202ممبر زہیں جبکہ گروپ کے ایڈمن شرجیل اور فیاض جمالی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہاکہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم پرچے شروع ہونے سے آدھے گھنٹے سے 10 منٹ پہلے تک پیپر لیک کرتا تھا، ملزم نے بتایاکہ اس نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھ دو مزید افراد بھی گروپ ایڈمن تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!