کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ویب ڈیسک
|
29 Mar 2025
کراچی: کلفٹن کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش کے دوران ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ ساجد نامی شخص کو گولی مار دی گئی تاہم پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دے دیا۔
لاش کو قانونی کارروائی کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایک پستول اور موبائل فون بھی موجود تھے۔
مقتول کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے کیماڑی کا رہائشی تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے تصدیق کی کہ گاڑی میں ہتھیار اور موبائل فون موجود تھے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments
0 comment