کراچی میں پی پی کے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ سے لوگ زخمی، بچہ شامل

کراچی میں پی پی کے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ سے لوگ زخمی، بچہ شامل

فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا، جس کی حالت تشویشناک ہے
کراچی میں پی پی کے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ سے لوگ زخمی، بچہ شامل

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

شہر قائد کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی کارنر میٹنگ کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلشن بونیر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی شناخت 12 سالہ شیراز اور 23 سالہ اسحاق کے ناموں سے ہوئی۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کارنر میٹنگ ختم کر کے جارہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے میں پی پی امیدوار بالکل محفوظ ہیں۔

اُدھر پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر اور ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹرز کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں عبداللہ مراد نے کہا کہ گلشن بونئیر میں فائرنگ کے  واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، شرپسند عناصر نے پی پی کارکنان پر حملہ کیا ہے ایک معصوم بچے کی حالت خراب ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس طرح کے واقعات کو دیکھے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی ہوتی ہے،  ہم چاہتے ہیں کہ پر امن ماحول  میں انتخابات ہوں، اس شہر نے بہت برا وقت دیکھا ہے لیکن اب خوف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہوٸے ہیں پی پی ان حملوں سے نہ کبھی ڈری ہے نہ کبھی ڈرے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!