کراچی میں راہ چلتی خواتین سے لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ

کراچی میں راہ چلتی خواتین سے لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ

مسلح ملزم نے اسلحے کے زورپر باحجاب خاتون کے زیورات چھین لیے ملزم خاتون سے موبائل فون اوردیگر سامان چھین کرفرارہوگیا۔
کراچی میں راہ چلتی خواتین سے لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ

Webdesk

|

16 Sep 2024

کراچی: ضلع وسطی میں راہ چلتی تنہاخواتین کے ساتھ لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

شریف آباد میں گلی سیگزرنے والی خاتون کو موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزم کو دن دیہاڑے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسلح ملزم نے اسلحے کے زورپر باحجاب خاتون کے زیورات چھین لیے ملزم خاتون سے موبائل فون اوردیگر سامان چھین کرفرارہوگیا۔

اس سے قبل عزیز آباد بلاک 2 میں تنہا ڈاکو نے دن دہاڑے خاتون کو دہلیز پر لوٹ لیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی تھی جس میں دیکھ جا سکتا ہے کہ خاتون گھرکی دہلیزپردروازہ کھولنے کا انتظارکررہی تھی ڈاکو پہلے دیکھتے ہوئے آگے نکل جاتا ہے اورواپس لوٹ مارکرنے پہنچ جاتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکو کو خاتون سے اسلحے کے زور پرلوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔

 سرسید اورنارتھ ناظم آباد فائیواسٹارچورنگی کے قریب میں راہ گیرتنہا خواتین سے لوٹ مار کے واقعات ہوچکے ہیں۔ضلع وسطی پولیس راہ چلتی تنہاخواتین کے ساتھ لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!