کراچی میں شدید گرمی کے دوران 70 سے زائد اموات

کراچی میں شدید گرمی کے دوران 70 سے زائد اموات

مزید 65 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتال لائے گئے
کراچی میں شدید گرمی کے دوران 70 سے زائد اموات

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے سے مزید 62 شہریوں کی حالت غیر ہوگئی  جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 70 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو سے مزید 62 افراد متاثر ہوئے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیاں کراچی سے ہیٹ اسٹروک کی کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سول اسپتال سے 18، سندھ گورنمنٹ لیاقت اسپتال سے17 ،جناح اسپتال سے 12 اور سندھ گورونمنٹ سعود آباد اسپتال سے 4 ہیٹ اسٹروک کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لیاقت نیشنل اسپتال،سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال اور گھگھر ویلیج کے زچہ و بچہ مرکز میں تین ،تین جبکہ گڈاب کے بنیاد صحت کے مرکز اور ایم ایچ لیبر اسکوائر سے ایک ،ایک ہیٹ اسٹروک کیس رپورٹ ہوا،رواں سال جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک کے سبب 62 اموات رپورٹ ہوئیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!