کراچی میں سال 2025 کا پہلا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی میں سال 2025 کا پہلا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل

سکھن بھینس کالونی میں بیس سالہ نوجوان کو سینے پر گولی ماری گئی
کراچی میں سال 2025 کا پہلا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

شہر قائد میں 2025 کے دوسرے ہی روز ڈکیتی مزاحمت پر ڈکیتوں نے شہری کو قتل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ اطہر کے نام سے ہوئی جس کو مزاحمت کے دوران سینے پر گولی ماری گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!