کراچی میں سال نو کی آمد پر فائرنگ سے 29 زخمی، 67 ملزمان گرفتار
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2025
شہر قائد میں سال نو کی خوشی میں ہونے والی شدید ہوائی فائرنگ سے 2 خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد زخمی ہوئے۔
سال نو کی ہوائی فائرنگ سے پہلا زخمی طارق روڈ پر ہوا پھر لیاقت آباد میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے سامنے آتے رہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح، عباسی، سول اور قطر اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے تمام کراچی کے اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 67 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Comments
0 comment