کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں داخل، دو روز کڑاکے کی سردی ہوگی

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں داخل، دو روز کڑاکے کی سردی ہوگی

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں داخل ہو جائے گا
کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں داخل، دو روز کڑاکے کی سردی ہوگی

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کی سرد ہوائیں کراچی میں اثر انداز رہیں گی جس کے باعث شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئیں، جمعے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 3.6 ڈگری کم ریکارڈ ہوا جبکہ معمول سے قدرے تیزہوائیں چلنے کے سبب دن بھرسردی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج(ہفتہ)اورکل پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

 شہر کا کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 3.6ڈگری کمی سے10.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج اورکل(اتوار)کوشہرکا پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9ڈگری تک گرسکتا ہے۔

آئندہ چند روزکے دوران شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!