کراچی میں ٹریفک حادثات، 1 پولیس اہلکار جاں بحق دو زخمی

کراچی میں ٹریفک حادثات، 1 پولیس اہلکار جاں بحق دو زخمی

9 جولائی کو زخمی ہونے والا اہلکار دم توڑ دیا
کراچی میں ٹریفک حادثات، 1 پولیس اہلکار جاں بحق دو زخمی

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2025

کراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک ہی دن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سائٹ ایریا میں گاڑی کی ٹکر سے حادثے میں شدید زخمی ہونے والا اسپیشل برانچ کا اہلکار نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

حیدر عابدی 9 جولائی کو سیمنز چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا۔

دریں اثنا ڈیفنس کے علاقے فیز 8 ساحل ایونیو سمندر کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ساحل پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل مشکور  اور کانسٹیبل ناصر کے نام سے کی گئی جو کہ ساحل تھانے میں تعینات ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!