کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ایک اور ٹینکر نذر آتش

کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ایک اور ٹینکر نذر آتش

حادثے میں موٹر سائیکل سوار ٹکر لگنے سے زخمی ہوا
کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ایک اور ٹینکر نذر آتش

ویب ڈیسک

|

11 Apr 2025

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع سخی حسن کے قریب فائیو اسٹار گلیکسی شادی ہال کے سامنے مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ 

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹینکر نے مبینہ طور پر پیچھے سے ایک شہری کو ٹکر ماری جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی۔ 

 پولیس تفصیلات کے مطابق واٹر ٹینکر نمبر JQ0458 پاپوش نگر سے آ رہا تھا جس نے چاندنی چوک کے قریب مبینہ طور پر عمران نامی شہری کو ٹکر ماری جس سے شہری معمولی زخمی ہوا۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا اور تھانہ شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈرائیور نے خوفزدہ ہو کر ٹینکر کی رفتار بڑھا دی اور فرار ہونے کی کوشش میں اور ٹینکر تیز رفتاری سے فٹ پاتھ ٹکرا کر سڑک پر الٹا گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر الٹتے ہی علاقے میں موجود مشتعل افراد نے اسے آگ لگا دی، جبکہ ڈرائیور اور کلینر عوام کے تشدد کے دوران موقع سے فرار ہو گئے۔

 واقعے کی ویڈیوز میں ایک شخص کو فرار ہوتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے بھی دیکھا گیا ہے واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن شارع نورجہاں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

 ایس ایچ او عابد شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ 

تاہم ٹینکر ڈرائیور عرفان معمولی زخمی حالت میں عباسی شہری اسپتال پہنچ گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!