کراچی میں ٹریفک حادثے کی غلط خبر چلانے پر صحافی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

کراچی میں ٹریفک حادثے کی غلط خبر چلانے پر صحافی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

اجمیر نگری تھانے میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی میں ٹریفک حادثے کی غلط خبر چلانے پر صحافی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2025

نارتھ کراچی واقعے کی بغیر تصدیق خبر چلانے پر صحافی گرفتار، پیکا کا مقدمہ درج

کراچی کے تھانہ اجمیرنگری پولیس نے سوشل میڈیا اور اخباری صحافی شیخ جنید ساگر قریشی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔

 مدعی مقدمہ اے ایس آئی طارق ممتاز کے مطابق، جنید ساگر نے واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور اشتعال انگیز خبریں پھیلا کر عوامی امن کو خراب کرنے کی کوشش کی۔  

جنید ساگر نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ کے ایف سی ریسٹورینٹ کے واقعے میں عوام نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔  

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرسید کی حدود میں ایک ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا۔  

- پولیس کے مطابق، تصدیق کے بعد یہ تمام اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں اور نہ ہی کوئی خاتون ہلاک ہوئی، نہ ہی پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا۔  

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) نے بتایا کہ جنید ساگر کا یہ فعل پیکا ایکٹ 2023 کی دفعہ 21 کے تحت قابلِ تعزیر ہے، جو سوشل میڈیا پر جھوٹی اور فساد انگیز مواد پھیلانے سے متعلق ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!