11 hours ago
کراچی میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، 14 روز میں 39واں زلزلہ

ویب ڈیسک
|
14 Jun 2025
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں 14 جون کو ایک بار پھر شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
ماہرین کے مطابق ہفتے کی صبح لانڈھی، شاہ فیصل، ملت ٹاؤن، ملیر کینٹ، ماروی گوٹھ اور قائد آباد کے اطراف میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زمین لرزتی محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 9 بج کر 53 منٹ پر 3.2 شدت کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر محسوس ہوئے جس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں جون کے 14 روز میں آنے والے مجموعی زلزلوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
Comments
0 comment