کراچی میں ایک ہی مقام پر 150 وارداتیں کرنے والا ڈکیت پکڑا گیا
ڈکیت کا ساتھی تین روز پہلے شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا
ویب ڈیسک
|
10 Jun 2024
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد کے انڈر پاس میں 150 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تین دن قبل ناظم آباد انڈر پاس میں لوٹ مار کے دوران ڈاکو ارسلان شہری کی فائرنگ سے واردات کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔
واردات کے دوران ڈاکو کی ہلاکت پر اس کا ساتھ بھاگ گیا تھا جو اب دھر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم نے ویڈیو بیان میں اسٹریٹ کرائم کی ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
Comments
0 comment