کراچی میں ایک اور شہری مزاحمت پر جاں بحق، شہریوں نے دو ڈاکو فل فرائی کردیے
ویب ڈیسک
|
13 Jun 2024
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں سال میں اب تک مزاحمت پر مرنے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب چارے کی دکان میں ماموں اور بھانجے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
لوٹ مار کے بعد جب ڈکیت جانے لگے تو بھانجے آصف نے ڈکیت کو دبوچ لیا جبکہ اس کے ساتھی نے فائرنگ کی جسکے وہ زخمی ہوااس صورتحال میں 45 سالہ ماموں گلزار بھانجے کی مدد کیلیے آگے بڑھے تو ڈکیت نے ان پر بہت قریب سے فائرنگ کی۔
ڈکیت کی فائرنگ سے گلزار نامی شہری جاں بحق ہوا جبکہ زخمی بھانجے کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
علاؤہ مکینوں نے ڈکیتوں کو پکڑا تو وہ بچ بچا کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے مگر عوام کے تشدد سے ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ سرجانی تیسر ٹاؤن نیوی میں بھی لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
Comments
0 comment