کراچی پولیس چیف کا شہر میں جاری دھرنوں پر اظہار برہمی، مغرب تک راستے کلیئر کرنے کا عندیہ

کراچی پولیس چیف کا شہر میں جاری دھرنوں پر اظہار برہمی، مغرب تک راستے کلیئر کرنے کا عندیہ

شہر میں متعدد مقامات پر دھرنے جاری ہیں
کراچی پولیس چیف کا شہر میں جاری دھرنوں پر اظہار برہمی، مغرب تک راستے کلیئر کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جاری دھرنوں کو مغرب تک ختم کروانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چیف نے کہا کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں ہے، اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے، ہم مغرب سے پہلے کوشش کریں گے روڈ کم از کم کلئیر کردئیے جائیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ افسران کو ہدایات دے دی ہیں اس پر ہم سختی کریں گے۔3 دنوں سے کراچی والوں نے بہت بھگتا ہے اب رعایت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات ماننے نہ ماننے والے بات نہیں ہم نے سرکار کی رٹ کو قائم کرنا ہے،جس نے کار سرکار میں مداخلت کی اس کے خلاف ایکشن کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!