12 hours ago
کراچی پولیس کا سرچ آپریشن، غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹوں میں تلاشی لی
Webdesk
|
12 Nov 2025
کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 10 سے زائد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فلیٹوں میں تلاشی لی، آپریشن کے دوران لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے، اس دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیاگیا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ حراست میں لیے گئے افراد کے شناختی کوائف پورے نہیں تھے، کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کے لیے انہیں تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے۔
Comments
0 comment