کراچی ایئرپورٹ دھماکا، 3 غیر ملکی ہلاک اور 17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ دھماکا، 3 غیر ملکی ہلاک اور 17 زخمی

ڈی آئی جی ایسٹ اور وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک
کراچی ایئرپورٹ دھماکا، 3 غیر ملکی ہلاک اور 17 زخمی

ویب ڈیسک

|

7 Oct 2024

اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ کے علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس میں تین غیر ملکی شہری ہلاک اور 17 ہوئے ہیں۔

 دھماکا، مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کی وجہ سے ہوا، جس میں دو رکشوں، دو موٹر سائیکلوں اور ایک پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے دھوئیں کے بادل فضا میں چھائے، دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گونجی۔ 

 ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کو ریسکیو کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے تصدیق کی کہ حملے میں غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔

 کالعدم گروپ کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی سے چلنے والے آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

 گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

 وزیراعلیٰ مراد نے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 ہوائی اڈے کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ہوائی اڈے کی عمارت اور اثاثے محفوظ ہیں۔ 

 دھماکے کی جگہ اور وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!