کراچی ایئرپورٹ حملہ، خاتون سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی ایئرپورٹ حملہ، خاتون سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا
کراچی ایئرپورٹ حملہ، خاتون سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2024

کراچی ایئرپورٹ پر چینی قافلے پر ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون سمیت 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آور کو قریبی عمارت سے سپورٹ حاصل تھی اس کے علاوہ تحقیقاتی اداروں نے جیو فینسنگ بھی مکمل کرلی ہے جس کے دوران 20 کے قریب مشکوک کالز سامنے آئیں ہیں۔

جیوفینسنگ کی بنیاد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔

حملہ آور کون تھا؟

کراچی ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد فہد کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مجید بریگیڈ سے تھا اور وہ لسبیلہ یونیورسٹی کا ہونہار طالب علم شمار ہوتا تھا۔

کراچی میں کتنے دن گزارے؟

حملہ آور نے کراچی میں واقعے کے روز تک 3 دن گزارے، ایک دن صدر کے ہوٹل جبکہ دو دن کسی اور مقام پر رہا اور تمام جگہ اپنے شناختی کارڈ پر انٹری کروائی۔

دہشت گرد نے جس گاڑی کو واردات کیلیے استعمال کیا وہ بلوچستان کے علاقے نوشکی کے رہائشی کے نام پر ہے، جس کیخلاف کارروائی کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ

بن ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردی کی واردات میں 150 کلو سے زیاد بارود استعمال کیا گیا، جس کے باعث کئی گاڑیاں اور قریبی درخت و جنگل جل کر راکھ اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب بین القوامی آمد کے پوائنٹس سے نکلنے والی چینی انجینئر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 2 غیر ملکی اور ایک مقامی شہری جاں بحق ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!