4 hours ago
کراچی ایئرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں بھیک کیلیے سعودی عرب جانے والے 10 افراد گرفتار، 7 خواتین شامل
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں بیرون ملک گداگری کے لیے روانہ ہونے والے 10مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے عمرے کی آڑمیں گداگری میں ملوث 10مسافروں کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں 7 خواتین اور ایجنٹ بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد نواز، رحمت اللہ، نظام الدین، صغرا خاتون، ہاضرہ خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی امیراں، زرینہ اور مائی خانل شامل ہیں۔
ملزمان کا تعلق رحیم یارخان، ٹنڈوالہ یار اور سکھر سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرواز نمبر جی نائن 549 کے ذریعے عمرے کے ویزے پرسعودی عرب جارہے تھے، گرفتارملزم نواز نےخود کو دیگر ملزمان کا رشتےدارظاہرکیا جبکہ دوران تفتیش دیگر ملزمان نےانکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔
ملزم نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سےجا رہےتھے۔
گرفتارملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سےمکمل طورپرنا واقف تھے،ملزمان رہائش اورہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔
ان کےپاس سفری اخراجات کے لئے کسی قسم کی رقوم نہ تھیں،ملزمان کومذید قانونی کاروائی کے لیےانسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا،اس حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment