کرم معاہدے کے بعد مذہبی جماعت کا کراچی سے دھرنے ختم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کیلیے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج کرنے والی مذہبی جماعت نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں مذہبی جماعت کے دھرنے گزشتہ 8 روز سے جاری تھے، پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود مظاہرین نے دوبارہ پانچ مقامات پر دھرنے شروع کردیے تھے۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان گزشتہ شب نمائش و ملیر 15 پر جھڑپیں و فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں افسر سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ مذہبی جماعت کا دعویٰ تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
اب کرم میں معاہدہ طے ہونے کے بعد کراچی میں احتجاج پر بیٹھی مذہبی جماعت نے بھی پانچوں مقامات سے دھرنے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس باقاعدہ اعلان تھوڑی دیر میں کردیا جائے گا۔
Comments
0 comment