کرم میں مسلح جھڑپیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 31 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق قبائل کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے
آفتاب مہمند
|
24 Nov 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں مزید 31 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحصیل لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل گاؤں میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں اب تک 31 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد شروع ہوا، گزشتہ روز بگن ، مندوری اور اوچت کے مقام پر مسافرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد شہید ہوئے تھے جن میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شامل تھے۔
Comments
0 comment