کارساز واقعہ، ملزمہ نتاشا کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں، پولیس رپورٹ
ویب ڈیسک
|
5 Sep 2024
کارساز حادثے میں نئی پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب عدالت نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا۔
پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نتاشا کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہریوں کو پاکستان میں گاڑی چلانے کی اجازت انٹرنیشنل لائسنس کے تحت دی جاتی ہے جبکہ ملزمہ کے پاس مقامی ڈرائیونگ لائسنس تھا۔
چالان میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمہ کے شوہر دانش اقبال کو گاڑی کے کاغذات، پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس، میڈیکل دستاویزات پیش کرنے کا پابند کیا جائے کیونکہ ابھی تک شواہد پیش نہیں کیے گئے جبکہ ملزمہ کے شوہر نے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس، برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی فراہم کی ہے۔
ضمنی چالان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے بھی یا نہیں، اس لیے ملزمہ کے خلاف دفعہ 322 یعنی بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے۔
Comments
0 comment