کارساز واقعے کا مقدمہ امیر زادی کے خلاف درج
ویب ڈیسک
|
20 Aug 2024
شہر قائد کے علاقے کارساز میں باپ اور بیٹی سمیت دیگر کو تیز رفتاری کے باعث روندنے والی معروف کاروباری گھرانے کی خاتون کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔
خاتون کی شناخت نتاشا دانش کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایک معروف کاروباری گھرانے سے ہے۔
حادثے میں 62 سالہ عمران عارف اور اُن کی 23 سالہ بیٹی آمنہ شدید زخمی ہوئے جو دوران علاج دم توڑ گئی تھے۔
مقتول کے بھائی امتیاز عارف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے۔
مقدمہ اندراج سے قبل خاتون کو حوالات میں بند کیا گیا اور نہ ہی اُسے ہتھیکڑیاں لگائی گئیں۔ مقتول کے بھائی امتیاز نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جارہا تھا کہ اُسے اپنے بھائی اور بھتیجی کی اطلاع ملی جس پر جناح اسپتال پہنچا تو دونوں مردہ حالت میں تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کی ٹکر لگنے سے عمران اور آمنہ کے جسم میں شدید چوٹیں آئیں جبکہ متعدد ہڈیوں میں فریکچر بھی ہوا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون حادثے کے بعد ہواس باختہ ہوگئی تھی اور ہوش میں نہیں تھی جبکہ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ خاتون نشے کی حالت میں تھی۔
Comments
0 comment