خاتون کو نازیبا تصاویر سے ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

خاتون کو نازیبا تصاویر سے ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

صوابی سے ملزم کو گرفتار کیا گیا
خاتون کو نازیبا تصاویر سے ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2025

پشاور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے ایک خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمیر فرہاد کے نام سے ہوئی ہے، جو متاثرہ خاتون کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کے بعد اس کی ذاتی تصاویر چوری کرنے میں ملوث تھا۔  

تفصیلات کے مطابق، ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے اسے بلیک میل کرنا شروع کیا۔ اس کے علاوہ، ملزم متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرنے اور تاوان طلب کرنے میں ملوث پایا گیا۔  

ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کے مالیاتی اور ڈیجیٹل ریکارڈز کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو ٹریس کیا۔ اس کے بعد، ٹیم نے صوابی سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے موبائل فون سے اہم شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔  

ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، سائبر کرائمز کے خلاف ایجنسی کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور معاشرے میں سائبر ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ جیسے جرائم کے مرتکب افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!