خون سفید، کزن کو قتل کرنے کے بعد انگوٹھا کاٹ کر اکاؤنٹ سے 10 لاکھ نکال لیے
واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2024
پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں سفاک شخص نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد اُس کا انگوٹھا کاٹا اور بائیومیٹرک کے ذریعے اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیے۔
پولیس رپورٹس کے مطابق مقتول کی لاش ایک گاڑی کے اندر سے ملی، اور اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ ملزم کی خالہ کا بیٹا تھا۔
ملزم نے پہلے اپنے رشتہ دار کو قتل کیا اور بعد ازاں لاش سے انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم لے کر گیا، اُس نے تین سے چار روز میں انگوٹھے کی مدد سے 10 لاکھ روپے اکاؤنٹ سے نکالے۔
حکام نے بتایا کہ اسے اور ایک ساتھی کو ایک نہر میں لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
Comments
0 comment